بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صرف ایک تولہ سونے کی زکاۃ

سوال

اگر ایک تولہ سونے کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو رقم کے حساب سے تو کیا اس پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟

جواب

اگر کسی کے پاس صرف ایک  تولہ  سونا ہے، اس کے علاوہ چاندی ، نقدی یا مالِ تجارت نہیں تو اس پر زکاۃ واجب نہیں، لیکن اگر ایک تولہ سونا کے  ساتھ  چاندی، نقدی یا مالِ تجارت  ہو اور اس پر اتنا قرض نہ ہو جسے منہا کرنے کے بعد مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے کم رہ جاتی ہو  تو  وہ صاحب ِِنصاب ہے، اس پر سالانہ زکاۃ واجب ہے۔  فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200782
تاریخ01-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں