رات کو قربانی کرنا جائز ہے؟
سوال
رات کو قربانی کرنا جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ رات کے وقت قربانی کرنا جائز ہے، البتہ اندھیرے میں قربانی کرنا مکروہ ہے؛ کیوں کہ اندھیرے کی وجہ سے ذبح میں جن رگوں کو کاٹنا ضروری ہے، اس میں غلطی کا احتمال ہوتا ہے۔ تاہم آج کل تقریباً ہر جگہ بجلی کا انتظام ہے؛ لہذا رات میں اگر روشنی کا بہتر انتظام ہو اور جانور کی رگیں کٹنے میں کسی قسم کی غلطی کا امکان نہ ہو تو پھر رات میں قربانی کرنا مکروہ نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(وكره) تنزيهًا (الذبح ليلًا) لاحتمال الغلط(۶ / ۳۲۰، سعید) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

