محمد معز نام رکھنا
سوال
کیا "محمد معز" نام رکھنا درست ہے؟
جواب
’’معز ‘‘ اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ میں سے ایک نام ہے، جس کے معنی ہیں: عزت دینے والا، عزت عطا کرنے والا۔ لہٰذا ’’محمد معز ‘‘ نام رکھنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے ’’عبدالمعز‘‘ نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200769
تاریخ01-08-2020

