بڑے جانور کی قربانی میں عقیقہ کا حصہ ملانا
سوال
ایک بڑے جانور کے سات حصوں میں قربانی اور عقیقہ دونوں کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر ہاں تو اس کی نیت کیا ہوگی؟
جواب
جی ہاں! بڑے جانور میں بعض حصے قربانی اور بعض حصے عقیقے کی نیت سے کرسکتے ہیں، البتہ یہ حصے مجموعی طور پر سات سے زیادہ نہیں ہوسکتے۔ باقی نیت دل کے ارادے کا نام ہے، بڑا جانور قربان کرتے وقت دل میں یہ نیت کرے کہ اس میں سے اتنے حصے قربانی کے ہیں اور ایک حصہ یا دو حصے فلاں کے عقیقہ کے ہیں۔
وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل؛ لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد.
(فتاوی شامی 6/ 326، کتاب الاضحیة، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

