بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جانور ذبح کرتے وقت دعا بھول گیا البتہ تکبیر کہہ لی تو کیا حکم ہے؟

سوال

 قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت میں دعا بھول گیا،  اس میں عقیقے کا حصہ بھی تھا، لیکن تکبیر ضرور کہی تھی،  کیا اس سے قربانی ہوجائے گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ جانور جس میں قربانی اور عقیقہ دونوں کے حصے تھے، اس کو  اگر  ذبح کرتے وقت تکبیر پڑھ لی  تھی تو  یہ جانور حلال ہوگیا اور اس سے  قربانی اور عقیقہ دونوں ادا ہوگئے، جانور ذبح کرتے وقت دعائیں پڑھنا مستحب ہے، ان کے نہ پڑھنے سے قربانی پر کوئی اثر نہیں آتا۔ البتہ کوئی مسلمان قصداً تکبیر چھوڑدے تو جانور حلال نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200750
تاریخ01-08-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں