کیا صلی اللہ علیہ وسلم مکمل درود ہے؟
سوال
" صلی اللہ علیہ وسلم" مکمل درود شریف ہے کہ نہیں؟
جواب
"صلى الله عليه وسلم" بھی مکمل لیکن مختصر درود شریف ہے، اور اس کے پڑھنے سے بھی درود شریف کا ثواب اور برکات حاصل ہوجائیں گی، البتہ سب سے افضل درود شریف وہی ہے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے یعنی درود ابراہیمی جو درج ذیل ہے:
ٱللَّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
ٱللَّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .
(بخاری، الصحيح، کتاب الانبياء، باب النسلان فی المشی، ۳ : ۱۲۳۳، رقم : ۳۱۹۰) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

