بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا جانور کی قربانی کے وقت ہر شریک کا موجود رہنا ضروری ہے؟

سوال

کیا جانور قربانی کرنے کے وقت شریک کا موجود رہنا ضروری ہے؟

جواب

جانور کی قربانی کے وقت ہر شریک کا موجود رہنا ضروری نہیں ہے؛ لہٰذا غائب شریک کی اجازت ہو تو اس کی غیر موجودگی میں بھی اس کی قربانی ادا ہوجائے گی۔  البتہ بہتر ہے کہ وہ قربانی کے وقت موجود رہے،  رسول اللہ ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا تھا کہ اپنی قربانی کے وقت موجود رہیں۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200719
تاریخ31-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں