بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علیزہ نام رکھنا

سوال

 کیا علیجہ نام رکھناجائز ہے؟ اس نام کا کیا مطلب ہے؟

جواب

عربی زبان میں "علیجہ" کا استعمال نہیں مل سکا، اس کے مادے سے استعمال ضرور موجود ہے، لیکن اس وزن پر استعمال نہ مل سکا، اور غالبًا  آپ کا مقصد ’’علیزه‘‘  نام کے حوالے سے سوال کرنا ہے، جہاں تک ’’علیزه‘‘   کا لفظ ہے تو یہ بھی بعینہ عربی زبان میں نہیں مل سکا،  البتہ ’’علز‘‘  کے معنی عربی میں گھبرانے اور ڈرنے اور مائل ہونے کے  ہیں، قرآن پاک میں اس کا ذکر نہیں ہے اور نہ ہی کسی صحابیہ کا نام  ’’علیزه‘‘ ہے۔ اس لیے اگر کسی بچی کا نام رکھنا ہے تو  ’’علیزه‘‘  کے بجائے کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا یا نیک خاتون کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھ لیجیے۔ اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200711
تاریخ31-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں