بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نفلی قربانی کا حصہ قربانی سے پہلے کسی اور کو دینا

سوال

میں نے اپنی واجب قربانی کے لیے گائے خریدی۔جب کہ اسی جانور میں دوحصے مرحومین کے بھی رکھے۔ اب سوال یہ ہے کہ ان مرحومین کی دونفل قربانی میں سے ایک حصہ میں  ایک اور زندہ صاحبِ نصاب کو شامل کرنا  چاہتا ہوں۔ کیا ایسا کرنا درست ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اپنے دو نفلی حصوں میں سے ایک حصہ کم کرکے کسی اور کو شریک کرنا جائز ہے، تاہم مناسب نہیں۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200705
تاریخ31-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں