حلال جانور کے حرام اجزاء کا بیرونی استعمال
سوال
جانور کے کپورے ان سات اعضاء میں سے ہیں کہ جن کا کھانا حرام ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا ان کو کھانے کے علاوہ بطور دوا بیرونی استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟ مثلا طلاء کے طور پر؟
جواب
واضح رہے کہ جانور کے وہ اجزاء جن کا داخلی استعمال یعنی ان کا کھانا پینا حرام ہو، وہ ذبحِ شرعی کے بعد پاک ہو جاتے ہیں، ان کا کھانا پینا حلال نہیں ہوتا، لیکن پاک ہو جانے کی وجہ سے اس کا خارجی اور بیرونی استعمال جائز ہوتا ہے، لہذا جانور کے کپوروں کو کھانے پینے کے علاوہ بطورِ دوا بیرونی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

