عید پر گلے ملنے کا حکم
سوال
عید پر گلے ملنے کا حکم کیا ہے؟ اوراس پر کوئی حدیث ہے کہ ناملیں؟
جواب
عید کے موقع پر معانقہ کوسنت نہ سمجھا جائے، صرف اظہارِ محبت و حُسنِ سلوک کے لیے کوئی گلے ملتاہے تو جائزہے۔ اس سلسلے میں کوئی حدیث ہمیں نہیں ملی۔
کفایت المفتی (3 /302)میں ہے:
’’عیدین میں معانقہ کرنا یا عید کی تخصیص سمجھ کر مصافحہ کرنا شرعی نہیں، بلکہ محض ایک رسم ہے‘‘۔
(کتاب الصلاۃ،چھٹا باب:عیدین کی نماز،عنوان:عید کے دن گلےملنا، ط: دارالاشاعت، کراچی)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

