ایک ہی جانور میں عقیقہ اور قربانی دونوں کا حصہ رکھنا
سوال
ایک ہی جانور میں عقیقہ اور قربانی دونوں کا حصہ رکھ سکتے ہیں؟
جواب
قربانی کے بڑے جانور (گائے، بیل اور اونٹ وغیرہ) میں عقیقہ کا حصہ ڈالا جاسکتا ہے، اس سے اس جانور میں جتنے حصے قربانی کے ہیں وہ قربانی کے اور جتنے عقیقہ کے حصے ہیں اتنے عقیقہ کے حصے ادا ہوجائیں گے، قربانی کے ساتھ عقیقہ کرتے ہوئے قربانی کی گائے وغیرہ میں لڑکے کے لیے دو حصے اور لڑکی کے لیے ایک حصہ رکھ لے، یہ مستحب ہے۔
"وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل؛ لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد".
(فتاوی شامی، 6/ 326، کتاب الأضحیة، ط: سعید)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

