بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جانور میں قربانی اور عقیقہ دونوں کے حصے ہونے کی صورت میں ذبح کے بعد عقیقہ کا حصہ الگ کرنا

سوال

قربانی کے جانور میں عقیقہ بھی شامل کیاجائے تو کیا عقیقہ کے حصہ الگ کرنا ضروری ہے، جب کہ اس جانور میں کوئی اور شریک نہ ہو؟

جواب

عقیقہ کے گوشت کا وہی حکم ہے جو قربانی کے گوشت کا ہے، لہذا اگر جانور میں قربانی اور عقیقہ دونوں کے حصے ہوں اور جانور میں کوئی اور شریک نہ ہو  تو  اس گوشت کی تقسیم ضروری نہیں ہے اور نہ ہی اس میں سے عقیقہ کا حصہ الگ کرنا ضروری ہے۔(اعلاء السنن، کتاب الذبائح، ۱۷/۱۲۶، ط: ادارۃ القرآن)۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200680
تاریخ30-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں