جانور کو بے ہوش کر کے ذبح کرنے کا حکم
سوال
آج کل قصائی ملتے نہیں اور آدمی اناڑی ہیں تو کیا جانور کو سن کرنے والا انجکشن یا بے ہوشی کا انجکشن لگا کر قربانی کر سکتے ہیں؟
جواب
جانور کو بے ہوش کر کے ذبح کرنا مکروہ ہے، اس لیے جانور کو بے ہوشی کا انجکشن لگا کر ذبح کرنا درست نہیں ہے، کوشش کر کے ماہر قصائی ڈھونڈنے سے مل جاتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200676
تاریخ30-07-2020

