پرائز بانڈ کا حکم
سوال
پرائز بانڈ کے متعلق بتائیں!
جواب
پرائز بانڈ در حقیقت اس رقم کی رسید ہے جو آپ نے حکومت کو دی ہوئی ہے،اور یہ رقم چوں کہ قرض ہوتی ہے؛ اس لیے اس پر نفع حاصل کرنا جائز نہیں ہوتا؛ لہذا پرائز بانڈ پر انعامی رقم کا وصول کرنا سود ہونے کی بنا پر ناجائز ہے۔
"فتاوی شامی" میں ہے:
"و في الأشباه: كل قرض جرّ نفعاًحرام، فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن."
(5/166، مطلب کل قرض جر نفعًا، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200656
تاریخ30-07-2020

