بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صاحبِ نصاب شخص قربانی کی نیت سے دوسرا جانور خرید کر اسے قربان نہ کرے

سوال

اگر صاحبِ  نصاب نے دوسرا جانور خریدا اس نیت سے کہ اس کی بھی قربانی کروں گا بعد میں خیال آیا کہ نہیں کروں گا، اس کاشرعی حکم کیا ہے؟

جواب

صاحبِ  نصاب شخص  پر دوسر ے جانورکی قربانی واجب نہیں تھی ، یہ نفلی عبادت تھی ،نیت کرلینے سے لازم نہیں ہوئی ،لہذا جانور خریدنے کے بعد اگر اراداہ تبدیل ہوگیا تو اس جانور کی قربانی لازم نہیں تھی، لیکن نیت کے مطابق کرلیتے تو اچھا تھا ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200647
تاریخ30-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں