بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نان کسٹم پیڈ گاڑی کی فروخت پر کمیشن لینا

سوال

نان پیڈ گاڑیوں کے  سودے  پہ کمیشن لینا جائز ہے؟

جواب

نان کسٹم پیڈ گاڑی اگر کسی کی ملکیت میں ہو تو اس کو استعمال کرنا یا فروخت کرنا فی نفسہ جائز ہے، اور ایسی گاڑی کا سودا کروانے کے عمل پر کمیشن لینا بھی فی نفسہ جائز ہے، تاہم ایسی گاڑی رکھنا یا فروخت کرنا قانوناً جرم ہے، لہذا اس قسم کی گاڑی رکھنے یا فروخت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، کیونکہ اس قسم کے سودے میں عزتِ نفس مجروح ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200635
تاریخ30-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں