بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل پر ڈاؤن لوڈ قرآن مجید کی تلاوت بغیر وضو کے کرنے کا حکم

سوال

موبائل پر ڈاون لوڈ قرآن مجید پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب

موبائل ایپلیکیشن کے ذریعہ بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ اسکرین پر جس وقت قرآن مجید کھلا ہوا ہو، اسکرین کو ہاتھ نہ لگائے، اس کے علاوہ دیگر حصوں کو چھو سکتے ہیں،البتہ افضل یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت با وضو ہوکر کی جائے ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200605
تاریخ29-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں