حیض کے ایام میں قرآن پاک کی تلاوت سننے کا حکم
سوال
کیا حیض کے دنوں میں تلاوت سننا بھی منع ہے؟ کیا موبائل پر تلاوت سنی جا سکتی ہے؟
جواب
عورت کے لیے حیض کے ایام میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا منع ہے، لیکن حیض کے ایام میں موبائل یا کسی بھی ذریعہ سے قرآن پاک کی تلاوت سننا بلاکراہت جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200586
تاریخ29-07-2020

