قربانی والے دن قربانی کا ارادہ کرلینے سے قربانی کا حکم
سوال
قربانی والے دن قربانی کاارادہ کرنے سے قربانی ہوجائے گی؟
جواب
قربانی کی نیت دل سے کرنا کافی ہے، زبان سے کہنا ضروری نہیں ہے، اگر قربانی کی نیت سے جانور خریدا ہو یا قربانی کی دن اس جانور کے قربانی کی نیت کی ہو یا قربانی کے وقت قربانی کی نیت کرلی ہو تو ان سب صورتوں میں قربانی ادا ہوجائے گی، بلکہ قربانی کی نیت سے جانور خریدنے کی صورت میں اگر ذبح کرتے وقت قربانی کی نیت کا خیال نہ آیا تب بھی قربانی ہوجائے گی۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"ذبح المشتراة لها بلا نية الأضحية جازت اكتفاء بالنية عند الشراء، كذا في الوجيز للكردري".(5 / 294، کتاب الاضحیۃ، ط: رشیدیہ) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

