بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا کسی خاتون پر دوسری عورت کا سایہ ہو سکتا ہے؟

سوال

کیا کسی عورت پر کسی اور عورت کا سایہ ہو سکتا ہے جو اولاد ہونے سے روک رہی ہے؟ اسلام میں اس کی حقیقت کیا ہے؟

جواب

ایسی باتیں توہمات میں سے ہیں، حقیقت و شریعت سے اس کا کوئی واسطہ نہیں، لہذا ان شیطانی خیالات کا شکار ہونے سے  بچنا چاہیے، اولاد کا ہونا، نہ ہونا، ازروئے قرآن خالقِ کائنات کی تقسیم ہے، جسے چاہتا ہے اسے  صرف  بیٹوں  سے نواز دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہےاسے  صرف بیٹیوں سے نواز دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے دونوں عطا کردیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے  اسے بے اولاد بنا دیتا ہے، پس اس تقسیم پر راضی رہنا چاہیے، اور اولاد کے لیے اللہ سے دعا کرتے رہنا چاہیے۔ نیز صبح و شام تین تین مرتبہ آیۃ الکرسی اور آخری تین قل (سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس) پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا جائے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144112200544
تاریخ28-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں