بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا میاں بیوی ایک دوسرے کا جھوٹا پی سکتے ہیں

سوال

کیا میاں بیوی ایک دوسرے کا  جھوٹا دودھ نہیں پی سکتے؟ کیا ایک دوسرے کا جھوٹا دودھ  پینے سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے؟

جواب

میاں بیوی ایک دوسرے کا بچا ہوا  دودھ ، پانی  وغیرہ پی سکتے ہیں، ایک دوسرے کا بچا ہوا کھانا بھی کھا سکتے ہیں، اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بچا ہوا پانی وغیرہ اسی مقام پر لب مبارک لگاکر پی لیا کرتے تھے، جہاں سے امی جان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پیا ہوتا تھا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200532
تاریخ28-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں