جانور کی ٹانگ کے نچلے حصے میں زخم ہوتو قربانی کا حکم
سوال
بقر عید کے جانور کے ٹانگ کے نچلے حصے میں زخم نکل آیا ہے، لیکن چلنے میں کو ئی دشواری نہیں ہے، تو اس سے قربانی ہوگی یا نہیں؟
جواب
بصورتِ مسئولہ اگر چوٹ کی نوعیت ایسی ہو کہ جانور چلتے ہوئے اس ٹانگ کا سہارا لےجس پر زخم لگا ہے تو اس جانور کی قربانی درست ہوگی، اور اگر چلتے وقت وہ ٹانگ زمین پر بالکل نہ رکھے، بلکہ تین ٹانگوں کے سہارے چلے اورزخم والی ٹانگ زمین سے اٹھا کر چلے تو یہ قربانی میں عیب ہے، اس کی موجودگی میں قربانی درست نہیں ہوگی۔
الفتاوى الهندية (5/ 297):
"ولاتجوز العمياء والعوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها وهي التي لاتقدر أن تمشي برجلها إلى المنسك". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

