بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مردہ شخص کی چیزیں استعمال کرنا

سوال

کیا کسی مردہ شخص کی چیزیں استعمال کی جاسکتی ہیں مثلا" کپڑے وغیرہ یا اسے رکھا جا سکتا ہے بطور سووینیئر?

جواب

مرحوم کی تمام مملوکہ اشیاء انکے ورثاء کی ملک ہیں ، جس کی تقسیم ان کے مابین ان کے حصص کے مطابق ہوگی،البتہ اگر کوئی نابالغ نہ ہو تو ان کی اجازت سے کوئی بھی چیز رکھی اور استعمال بھی کی جاسکتی ہے۔

الفتاوى الهندية (2/ 301)
فشركة الجبر أن يختلط المالان لرجلين بغير اختيار المالكين خلطا لا يمكن التمييز بينهما حقيقة بأن كان الجنس واحدا أو يمكن التمييز بضرب كلفة ومشقة نحو أن تختلط الحنطة بالشعير أو يرثا مالا 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200486
تاریخ28-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں