بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اگر قربانی کے جانور کے پیٹ میں سے نکلے ہوئے بچے کو ذبح نہ کیا تو کیا حکم ہے؟

سوال

 ایک حاملہ جانور  کی قربانی کی گئی اور جنین یعنی بچے  کی قربانی نہیں کی گئی، اب وہ بچہ گائے بن چکا ہے،  مسئلہ معلوم کرنے پر علم ہوا کہ اس بچے کی قیمت صدقہ کرنا لازمی  ہے۔  پوچھنا یہ  ہے کہ اب بچے کی موجودہ قیمت صدقہ کرنا ہوگی یا جنین کی جو قیمت ہوگی؟

جواب

اگر کسی جانور کے پیٹ میں سے  بچہ  نکلے اور اُس کو ذبح نہیں کیا گیا یہاں تک کہ قربانی کے دن گزر گئے تو اس زندہ بچے کو صدقہ کر دیا جائے، اور اگر اس بچہ کو پال لیاتو بھی اُس کو صدقہ کرنا ہی ضروری ہے، قیمت صدقہ کرنے کا حکم اُس وقت ہے جب  ایامِ قربانی گزر جانے کے بعد بچے کو ذبح کر کے اس کا گوشت کھا لیا ہو۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 322):

"ولدت الأضحية ولدا قبل الذبح يذبح الولد معها.

(قوله: قبل الذبح) فإن خرج من بطنها حيا فالعامة أنه يفعل به ما يفعل بالأم، فإن لم يذبحه حتى مضت أيام النحر يتصدق به حيًّا."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200470
تاریخ28-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں