عقیقہ میں چاول یا کوئی اور چیز تقسیم کرنا
سوال
عقیقہ میں کوئی اور چیز بانٹ سکتے ہیں، مثلاً چاول بانٹنا یا کوئی اور چیز ؟
جواب
عقیقہ میں جانور ذبح کرنا مسنون ہے، ذبح کرنے کے بعد گوشت تقسیم کرنا ضروری نہیں، اس گوشت کو چاولوں میں پکاکر یا سالن بناکرتقسیم بھی کرسکتے ہیں، اور خود بھی کھاسکتے ہیں۔
اگر عقیقے کے لیے جانور ذبح کرنے کی استطاعت نہ ہو تو صرف چاول وغیرہ تقسیم کرنے سے عقیقہ ادا نہیں ہوگا۔
تاہم اگر کوئی خوشی کے موقع پر اناج یا مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا چاہے، تو تقسیم کر سکتا ہے، بشرطیکہ اسے ضروری یا سنت نہ سمجھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

