بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور میں کن کا حصہ رکھ سکتے ہیں؟

سوال

قربانی کے جانور میں کن کن کا حصہ رکھ سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں قربانی کے جانور میں صرف حلال مال والے افراد کو شریک کر سکتے ہیں، نیز زندوں اور مرحومین کی طرف سے قربانی کے بڑے  جانور میں حصہ کرسکتے ہیں، البتہ زندوں کی طرف سے قربانی کرنے کی صورت میں اس شخص سے قربانی کی اجازت لینا، یا اسے باخبر کرنا ضروری ہے جس کی طرف سے حصہ رکھا جا رہا ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200434
تاریخ27-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں