بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کب واجب ہوتی ہے؟

سوال

زکاۃ کب واجب ہو گی؟

جواب

مسلمان عاقل بالغ شخص (مرد یا عورت) کی ملکیت اور قبضے میں جب ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا یا  کچھ سونا کچھ چاندی جن کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے مساوی ہو، یا صرف نقدی، یا کچھ سونا اور کچھ نقدی، یا کچھ چاندی اور کچھ نقدی، یا کچھ سونا، کچھ چاندی اور کچھ نقدی  جن کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے مساوی ہو، یا ساڑھے باون تولہ چاندی  کی قیمت کے بقدر مالیت کا سامانِ تجارت ہو اور وہ اس کی ضروری حاجات اور قرضے سے خالی ہو، اس پر سال گزر جائے تو اس شخص پر اس مال کی زکاۃ (کل کا ڈھائی فیصد) واجب الادا ہو جاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200432
تاریخ27-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں