طلاق کے بعد عورت عدت کہاں گزارے؟
سوال
کیا طلاق کی صورت میں عورت عدت شوہر کے گھر میں گزارے گی؟
جواب
جس گھر میں اس کو طلاق ہوئی ہے، اسی گھر میں عدت گزارے گی، بغیر سخت شرعی مجبوری کے اس گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولايخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لاتجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه". (336/3)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200430
تاریخ27-07-2020

