چھ ماہ کے جانور کے گوشت کا حکم
سوال
ہمارے یہاں جانوروں کےچھوٹے بچوں کو جو ابھی دودھ پی رہےہوتے ہیں، ماں کو الگ ذبح کر لیتے ہیں اور بچے کو الگ ذبح کر دیتے ہیں، اس کی عمر چھ مہینے قریب ہوتی ہے۔ ایسے جانور کا گوشت کھانا جائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں چھ مہینے کا بڑا جانور، یا بکری کی قربانی درست نہیں، البتہ چھ ماہ کے دنبہ کی قربانی فربہ ہونے کی صورت میں جائز ہے، تاہم قربانی کے علاوہ عام دنوں میں چھ ماہ کے جانور کو ذبح کیا گیا ہو تو اس کا گوشت حلال ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

