ایک خصیہ والے جانور کی قربانی
سوال
اگر کسی جانور کا پیدائشی طور پر ایک خصیہ نا ہو تو کیا قربانی جائز ہے؟
جواب
ایسے جانور کی قربانی جائز ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وَيَجُوزُ الْمَجْبُوبُ الْعَاجِزُ عَنْ الْجِمَاعِ، وَاَلَّتِي بِهَا السُّعَالُ". ( كتاب الأضحية، الْبَابُ الْخَامِسُ فِي بَيَانِ مَحَلِّ إقَامَةِ الْوَاجِبِ، ۵ / ۲۹۷، ط: دار الفكر)
فتاوی محمودیہ میں ہے:
’’سوال : ایک فوطہ والے جانور کی قربانی درست ہے یا نہیں؟
جواب : اس کی بھی قربانی درست ہے‘‘۔ (۱۷ / ۳۵۳، دار الافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

