والد اور والدہ کی طرف سے قربانی کرنا
سوال
میں مویشی منڈی اس نیت سے گیا کہ ایک جانور خرید کر اس میں اپنا اور اپنی بیوی کا حصہ ڈالوں.
اب منڈی میں مجھے اسی رقم میں ایک صحت مند جانور ملا. تو کیا اب میں اس جانور میں اپنےوالد اور مرحومہ والدہ کا حصہ رکھ سکتا ہوں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ جانور میں والد صاحب اور والدہ مرحومہ کا حصہ رکھ سکتے ہیں، تاہم والد صاحب اگر حیات ہیں تو قربانی سے پہلے انہیں آگاہ کردیں کہ آپ ان کی جانب سے قربانی کر رہے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

