جس جانور کے خصیتین نہ ہوں اس جانور کی قربانی کا حکم
سوال
اگر بکرے کے خصیتین زخمی ہونے کی وجہ سے نکال دیے جائیں تو کیا اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جس بکرے کے خصیتین نہ ہوں اس جانور کی قربانی کرنا درست ہے۔
فتاوی عالمگیری میں ہے :
"ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع ، والتي بها السعال ، والعاجزة عن الولادة لكبر سنها ، والتي بها كي ، والتي لاينزل لها لبن من غير علة". (42/274)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200345
تاریخ26-07-2020

