بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ظہر کی چار رکعت رکعت سنتِ مؤکدہ میں کتنی رکعتوں میں سورت ملانا واجب ہے؟

سوال

ظہر  کی  چار سنتِ مؤکدہ کی چار رکعت میں سورت پڑھتے ہیں یا دو رکعت میں?

جواب

ظہر  کی چار رکعت سنتِ مؤکدہ کی چاروں رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی دوسری سورت پڑھنا یا تین چھوٹی یا ایک بڑی آیت پڑھنا واجب ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 458):
"(وضم) أقصر (سورة) كالكوثر أو ما قام مقامها، هو ثلاث آيات قصار، نحو {ثم نظر} [المدثر: 21] {ثم عبس وبسر} [المدثر: 22] {ثم أدبر واستكبر} [المدثر: 23] وكذا لو كانت الآية أو الآيتان تعدل ثلاثا قصارا ذكره الحلبي (في الأوليين من الفرض) وهل يكره في الأخريين؟ المختار لا (و) في (جميع) ركعات (النفل) لأن كل شفع منه صلاة (و) كل (الوتر) احتياطًا". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200344
تاریخ26-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں