اذان کے بعد قضا نماز پڑھنے کا حکم
سوال
اگر مؤذن اذان کے بعد قضا نماز ادا کرے تو جائز ہے؟
جواب
اذان کے بعد فرض نماز کی جماعت کھڑی ہونے سے پہلے قضا نماز پڑھنا جائز ہے، چاہے مؤذن پڑھے یا کوئی اور پڑھے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200339
تاریخ26-07-2020

