بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی سوتیلی بیٹی سے نکاح

سوال

کیا میں اپنی بیوی کی سوتیلی بیٹی سے شادی کر سکتا ہوں ؟وہ بیٹی جو  اس کے پہلے شوہر  کی سابقہ بیوی سے ہے، کیا میں دونوں کو نکاح میں رکھ سکتا ہوں؟

جواب

 سائل کے لیے اپنی بیوی کی سوتیلی بیٹی (سائل کی بیوی کے شوہر  کی سابقہ بیوی سے بیٹی) سے نکاح کرنا جائز ہے، بیوی اور بیوی کی سوتیلی بیٹی دونوں کو ایک وقت میں نکاح میں رکھنا درست ہے۔

وفي الدر المختار:

(فجاز الجمع بين امرأة وبنت زوجها). (رد المحتار3/ 39ط:سعيد)

وفي الفتاوى الهندية:

"ويجوز بين امرأة وبنت زوجها فإن المرأة لو فرضت ذكرًا حلت له تلك البنت بخلاف العكس". (1/ 277ط:دار الفكر) فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200304
تاریخ25-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں