بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرونا کے سبب قطر میں عید کی نماز گھر میں ادا کرنا

سوال

 آج کل قطر میں ہم کرونا کی وجہ سے ہم گھرپر جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں، کیا عید کی نماز بھی گھر پر پڑھ سکتے ہیں یعنی امام کےعلاوہ 20 آدمی ہیں،  جو شرائط جمعہ کی نماز کی ہیں، وہی عید کی بھی ہیں؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر قطر میں جمعہ و عیدین مساجد و عید گاہ میں ادا کرنے کی تاحال اجازت نہ ہو تو اس صورت میں گھر میں ہی عید کی نماز ادا کرلی جائے۔ عید کی جماعت میں کم از کم دو افراد کافی ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

گھر میں عیدین کی نماز ادا کرنا

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200286
تاریخ25-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں