جمعہ کی مبارک باد دینا
سوال
جمعہ کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟ کیا یہ بدعت ہے؟
جواب
جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہوجانے کی دعا دینا ہے، اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں (بذاتہ تو) حرج نہیں ہے، البتہ اس مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا، ٹھیک نہیں ہے۔ اور اگر اس کو لازم اور دین کا حصہ سمجھا جائے تو بدعت ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200248
تاریخ25-07-2020

