بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زینا ، زینہ نام رکھنا

سوال

 زینا (Zaina) نام کے معنی کیا ہیں اور یہ بچی کا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 زینت ( زِينَة ) (زاء کی نیچے زیر) کے ساتھ  معنی ہیں : آرائش، زیبائش ، اس کا اطلاق ہر اس چیز پر کیا جاتا ہے جس کے ذریعہ سنورا جاتا ہو۔  یہ نام رکھنا جائز ہے۔

اورایک ’’زینہ‘‘ فارسی کا لفظ ہے، اس کے معنی سیڑھی کے آتے ہیں۔  البتہ زینہ (زاء پر زبر) کے ساتھ مستعمل نہیں ہے، زا کے زبر کے ساتھ   زَيْن استعمال ہوتا ہے، یہ بھی زینت کے معنی میں استعمال ہوتا ہے، عیب کی ضد ہے، لہذا اس مادے سے بچی کا نام رکھنا ہو تو زینت رکھ لیا جائے۔

لسان العرب (13 / 202):
"والزِّيْنَةُ والزُّونَة: اسْمٌ جَامِعٌ لِمَا تُزُيِّنَ بِهِ، قُلِبَتِ الْكَسْرَةُ ضَمَّةً فَانْقَلَبَتِ الْيَاءُ وَاوًا".

مختار الصحاح (1 / 139):
"ز ي ن: (الزِّينَةُ) مَا يُتَزَيَّنُ بِهِ، وَيَوْمُ الزِّينَةِ يَوْمُ الْعِيدِ. وَ (الزَّيْنُ) ضِدُّ الشَّيْنِ وَ (زَانَهُ) مِنْ بَابِ بَاعَ، وَ (زَيَّنَهُ تَزْيِينًا) مِثْلُهُ. وَالْحَجَّامُ (مُزَيِّنٌ) . وَ (تَزَيَّنَ) وَ (ازْدَانَ) بِمَعْنًى. وَيُقَالُ: (أَزْيَنَتِ) الْأَرْضُ بِعُشْبِهَا وَ (ازَّيَّنَتْ) مِثْلُهُ، وَأَصْلُهُ تَزَيَّنَتْ فَأُدْغِمَ". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200243
تاریخ25-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں