بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صوفیہ نام رکھنا

سوال

صوفیہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’صوفیہ‘‘  یہ ’الصوفي‘ کی مؤنث ہے، اور صوفی کے معنی ہیں : (۱)  تصوف کی راہ چلنے والا،  سادگی اور مخصوص آداب واصول کا پابند  جن سے قربِ الہی اور اخلاقی اور روحانی بلندی حاصل ہوتی ہے، (۲) پاکیزہ نفس آدمی،  عبادت گزار بندہ ۔ متقی (۳) اونی، اون کا بنا ہوا ۔ اور  اہلِ تصوف  کو بھی صوفیہ کہا جاتا ہے۔(القاموس الوحید)

لہذا صوفیہ نام رکھنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200237
تاریخ25-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں