ماہ وین نام رکھنے کا حکم
سوال
Mahveen ماہ وین نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"ماہ" فارسی زبان میں چاند کو کہتے ہیں، اور "وین" کا معنی (۱) رنگ (۲)سیاہ انگور کے ہیں (لغات فارسی)۔ یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ اس سے بہتر ہے کہ بچی کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام یا عربی زبان میں اچھے معنی والا نام منتخب کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200235
تاریخ25-07-2020

