آیت الکرسی کا تعویذ بازو میں باندھنا
سوال
ا گر کبھی عید الاضحی جمعہ کے دن ہوجائے تو لوگ اس دن آیت الکرسی اس غرض سے لکھ کر بازوں پر باندھ لیتے ہیں کہ آئندہ کوئی(فائرنگ )اس پر اثر نہیں کریگا یعنی اس کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا جس کو وہ اپنی اصطلاح میں( تیغ بندی )کہتے ہیں کیا شریعت کے رو سے ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ آیت الکرسی لکھ کر تعویذ بناکر پہننا فی نفسہ جائز ہے، تاہم تعویذ کو مؤثر بالذات (یعنی تعویذ حفاظت کرنی والی ہے) سمجھنا و اعتقاد رکھنا جائز نہیں،فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

