بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسلامک بینک میں نوکری کرنے کا حکم

سوال

اسلامک بینک میں جاب (نوکری) کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟ کیا اسلامک بینک میں جاب (نوکری) کرسکتے ہیں ؟

 

جواب

 مروجہ اسلامی بینکوں کا طریقۂ  تمویل اکثر اہلِ فتوی کی تحقیق کے  مطابق اسلامی  نہیں ہے، لہٰذا ایسے اداروں میں ملازمت اختیار کرنا شرعاً جائز نہیں ہوگا، اور اس کی تنخواہ بھی حلال نہیں ہوگی. فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144112200182
تاریخ24-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں