بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دودھ دینے والی گائے کی قربانی

سوال

اگر گائے دودھ دینے والی ہو تو کیا اس کی  قربانی کرنے  میں کوئی حرج ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ دودھ دینے والی گائے کی قربانی جائز ہے، اگر قربانی کے جانور کے تھنوں میں دودھ ہے  اور قربانی میں وقت کم ہو تو بہتر یہ ہے کہ دودھ نہ دھویا جائے، اور اگر ابھی کافی وقت ہو اور دودھ نہ دھونے کی صورت میں جانور کو تکلیف ہو اس وجہ سے دودھ نکال لیا گیا یا کسی نے لاعلمی میں دودھ دوہ لیا تو اسے صدقہ کردے ، اوراگردودھ نکال کراستعمال کرلیا تواب اس کی قیمت کاصدقہ کرناواجب ہے۔ (بدائع،ج:۵،ص:۷۸)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200168
تاریخ24-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں