لنگڑے جانور کی قربانی کا حکم
سوال
لنگڑے جانور کی قربانی جائز ہے یا نہیں?
جواب
لنگڑا جانور اگر چلتے وقت ٹوٹی ہوئی ٹانگ زمین پر بالکل نہ رکھے، بلکہ تین ٹانگوں کے سہارے چلے اور ٹوٹی ہوئی ٹانگ زمین سے اٹھا کر چلے تو یہ قربانی میں عیب ہے، اس کی موجودگی میں قربانی درست نہیں ہوگی،لیکن اگر نوعیت ایسی ہو کہ جانور چلتے ہوئے اس ٹانگ کا سہارا لے تو اس جانور کی قربانی درست ہوگی۔
الفتاوى الهندية (5/ 297):
"ولاتجوز العمياء والعوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها وهي التي لاتقدر أن تمشي برجلها إلى المنسك". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

