مشال/ مشعل/ مشعال نام کا معنی اور رکھنے کا حکم
سوال
’’مشال‘‘ یا ’’مشعال‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
"مشال" کا درست تلفظ "مِشْعَل" (مِشْعَل) یا"مِشْعَال" (مِشْعَال)ہے، اور یہ عربی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنٰی ہے: "روشنی کا آلہ" (شمع، ٹارچ)، "آگ لگانے کا آلہ"۔ اردو میں بھی مشعل اسی معنٰی (روشنی کا آلہ کے معنٰی) میں مستعمل ہے۔
جیسا کہ "المعجم الوسیط" میں ہے:
"المِشْعَالُ : المِشْعَالُ : اسم آلة الشَّعْل والإيقاد والإضْرام. والجمع : مَشَاعِل".
یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

