مقروض سے جھوٹ بول کر حق وصول کرنا
سوال
اگر کسی کے پاس سے ہمارے پیسےآنا ہیں تو اس شخص سے جھوٹ بول کر پیسے لےسکتے ہیں؟
جواب
جھوٹ بول کر حق وصول کرنے سے جھوٹ بولنے کا گناہ ہوگا، لہٰذا جھوٹ بول کر حق لینے کی اجازت نہیں ہے، اگر وہ حق ادا کرنے میں ٹال مٹول کرے تو کوئی جائز تدبیر اختیار کرکے حق وصول کیا جائے۔فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200098
تاریخ23-07-2020

