بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غسل کے دوران ریح خارج ہوئی / دانت سے خون نکلا

سوال

غسل سے پہلے یا غسل کے دوران اگر دانتوں میں خون آجائے یا ریح خارج ہوجائے تو کیا غسل دوبارہ کرنا ہوگا؟ یا اسی جگہ سے شروع کریں؟

جواب

غسل کے دوران دانتوں میں خون آنے کی صورت میں یا ریح خارج ہونے کی صورت میں دوبارہ غسل کرنا لازم نہیں ہے،  جو اعضاء باقی ہوں، انہیں دھونا کافی ہوگا، البتہ مکمل غسل کرلینا بہتر ہے۔

بہرحال اگر از سرِ نو غسل نہ کیا گیا، بلکہ وہیں سے غسل جاری رکھا تو فرض غسل ہوجائے گا، لیکن اگر اعضاءِ وضو نہ دھلے ہوں تو  نماز کے لیے دوبارہ وضو کرنا ضروری ہوگا۔

اللباب في الجمع بين السنة والكتاب (1 / 129):دار القلم:
"عن ابن عباس رضي الله عنه قال: "إذا نسي المضمضة والاستنشاق إن كان جنبًا أعاد المضمضة والاستنشاق واستأنف الصلاة". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144112200058
تاریخ22-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں