واٹس ایپ اسٹیٹس پر لکھی آیت کو دیکھنے یا پڑھنے کے لیے وضو کا حکم
سوال
میں روزانہ اپنے واٹس ایپ کے سٹیٹس پر تقریباً ایک رکوع قرآنِ مجید با ترجمہ لگاتا ہوں، کیا اسٹیٹس دیکھنے والو ں اور اسٹیٹس سے روزانہ پڑھنے والو ں کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟
جواب
واٹس ایپ اسٹیٹس پر قرآنِ مجید کی آیت ہو تو اسکرین کے اس حصے پر جہاں آیت لکھی ہو، بلا وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں، ہاتھ لگائے بغیر دیکھنا اور پڑھنا جائز ہے، البتہ موبائل کے دیگر حصوں کو بلا وضو بھی چھو سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200045
تاریخ22-07-2020

