فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت پڑھنے پر سجدہ سہو کا حکم
سوال
چار رکعات والی فرض نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں اگر سورۃ الفاتحہ (جو کہ مسنون ہے)کے ساتھ کوئی سورۃ بھی پڑھ لی تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا،البتہ جان بوجھ کر ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144112200035
تاریخ22-07-2020

